ٰحکومت کوئٹہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، عصمت اللہ قریش

جمعرات 26 جون 2025 21:15

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان عصمت اللہ قریش اور ٖڈائریکٹر جنرل قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ حکومت کوئٹہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے 1500 سے زائد نشے کے عادی افراد سرکاری و نجی مراکز میں سرکاری خرچ پر علاج کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں اور 19 مراکز میں ان لوگوں کو علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ریڈ زون سے سرینا چوک تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت اور شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی ، کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک رشید کاکڑ سمیت منشیات کے تدارک کے لئے کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں کے حکام مختلف سکولوں کے طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نشے سے نجات نئی زندگی کی شروعات سمیت دیگر حوالوں سے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے صوبے میں تندہی سے کام کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ منشیات جیسی لعنت سے کوئٹہ اور بلوچستان کو پاک کیا جائے اس لئے حکومت نے 1500 سے زائد نشے کے عادی افراد کو 19 سرکاری اور نجی مراکز میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہے جس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلئے بلوچستان بھر میں اقدامات اٹھائے جائیں اس ریلی میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور سول سائٹی سمیت دیگرحکام بھی موجود ہیں ہم سب نے ملکر منشیات جیسی لعنت سے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بنانا ہے۔