رحیم یار خان‘گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکرلیڈی پولیس کانسٹیبل نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

جمعرات 26 جون 2025 21:15

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکرلیڈی پولیس کانسٹیبل نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثائکے حوالے کردی‘ تفصیل کے مطابق کریم ٹا?ن کے رہائشی زین نے پولیس پکار15پراطلاع دی کہ اس کی خوہرنسبتی جمیراٹا?ن کی رہائشی لیڈی پولیس کانسٹبیل ہے گندم میںر کھنے والی زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ہے‘ اطلاع پاکرپولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ ذرائع نے بتایاکہ شیزاامین سابق لیڈی پولیس کانسٹیبل تھی جس نے ایک سال قبل نوکری سے استعفی دے کروسیم نامی نوجوان سے شادی کرلی تھی جوروزگارکے حصول کیلئے کراچی میں مقیم ہے شیزامین کاشوہروسیم سے گھریلوناچاقی پرجھگڑارہتاتھا گزشتہ روزہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرشیزاامین نے خودکشی کی۔

متعلقہ عنوان :