محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام آج (جمعہ 27 جو ن کو) ہوگی

جمعرات 26 جون 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم الحرام آج (جمعہ 27 جو ن کو) ہوگی۔ جمعرات کو اس بات کا اعلان کوئٹہ میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس بنا پر یکم محرم الحرام 1447 ہجری آج (جمعہ 27 جون کو) ہوگی۔واضح ر ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔وزارت مذہبی امور نے یکم محرم الحرام کے آغاز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔