محکمانہ ترقی پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے ، شہریوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کا مظاہر ہ کیا جائے آئی جی پولیس بلوچستان

جمعرات 26 جون 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا عکاس ہے۔شہریوں کے ساتھ معاملات میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے حسنِ اخلاق کا مظاہر ہ رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ڈی آئی جی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران سے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

20ویں گریڈمیں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں سہیل احمد شیخ ،برکت حْسین کھوسہ، اعتزاز احمد گورایا، وزیر خان ناصر اور طاہر علاالدین شامل ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ صوبے میں علاقہ کے رسم و رواج کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور بہتر طور خدمات سرانجام دی جائیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان محمد سعید وزیر ،ڈی آئی جیز،اے آئی جیز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے پروموٹ ہونے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :