Live Updates

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام پوسٹ بجٹ سیمینار

جمعہ 27 جون 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پوسٹ بجٹ سیمینار منعقد ہوا، چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار اے خان سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام سیمینار میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر چودھری، وی سی لاہور کالج ڈاکٹر عظمی قریشی، وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، چیئرمین شعبہ اکنامکس ڈاکٹر محمد افضل، ماہر معاشیات منور مرزا اور نعیم مسعود نے اظہار خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کو مزید ریلیف اور سولر پینل پر ٹیکس کم کیا جائے، ریونیو میں بہتری کیلئے ڈاکومنٹڈ اکانومی کلچر عام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بجٹ سازوں کو عوامی فلاح و بہبود مد نظر رکھنی چاہئے، برآمدات بڑھانا از حد ضروری ہیں، حکومت کو بجٹ سازی کیلئے جامعات کی ریسرچ سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ سیمینار کی سفارشات حکومت کو بھجوائیں گے۔ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا کہ بجٹ کے موضوع پر تعلیمی اداروں میں سیمینار بڑی اہمیت کے حامل ہیں، جامعات میں ماہرین معاشیات اور محکمہ خزانہ کا اشتراک قوم کو اچھا بجٹ فراہم کر سکتا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات