Live Updates

بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے، مزمل اسلم

جمعہ 27 جون 2025 02:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے اس کے مطابق بجٹ دیں گے، وہ کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے، تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10بار تبدیل کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بجٹ دینے سے ایک ہفتہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ پیش کریں تو آ جانا، ہمیں ابھی تک ان سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم نے آئینی مدت میں بجٹ پیش کرنا تھا اور منظور بھی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں، ایک سیلری اور ایک نان سیلری ہوتی ہے، ہمیں بجٹ اخراجات کی اجازت نہیں دے گا تو کیسے معاملات چلائیں گی تنخواہ پہلی تاریخ کو دینی ہوتی ہے، اگر بجٹ اجازت نہیں دے گا تو کیسے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وقتی طور پر بجٹ دے دیا ہے، اس کو عارضی بجٹ ہی سمجھیں، تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے، ہم نے سر پلس بجٹ دیا، ہم اس کے مالک ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :