Live Updates

بحیرہ احمر اسرائیلی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر بند ہے،حوثی رہنما

اسرائیل ایران میں اہداف کو تباہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ،خطاب

جمعہ 27 جون 2025 12:41

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)حوثی گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر تین ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ہفتہ وار ٹیلی ویژن خطاب میں عبد المالک الحوثی نے وضاحت کی کہ ان کے گروپ نے مارچ 2023 میں دوسرے رائونڈ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر 309 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل اور ڈرون لانچ کیے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو تل ابیب کے لیے ایک فوجی شکست قرار دیا اور کہا کہ تل ابیب ایران میں اہداف کو تباہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات