نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہائوس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی

جمعہ 27 جون 2025 14:47

نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہائوس سے جاری ویڈیو ٹرمپ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ہالینڈ میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس امریکی صدر ٹرمپ ایران پر امریکہ کی خوفناک بمباری کے اگلے ہی روز پہنچے تو ایک طرف وہ اپنی کامیابی کے فخریہ قصے لے کر آئے تھے اور فوری بعد کے لیے نئے عزائم اور امیدوں کی خبر دینے کو بے تاب تھے تو وہیں نیٹو سربراہ ان کی اس قدر تعریف کے ڈونگرے برسا رہے تھے کہ جیسے ٹرمپ کو امن کونوبل انعام تو ایران پر خوفناک بمباری کے بعد ملا ہی چاہتا ہو۔

(جاری ہے)

اس ڈیڈی کے لفظ کو ٹرمپ کے وائٹ ہائوس نے خوب پسند کیا بلکہ 'گلیمرائز' کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' او ڈیڈی رے ڈیڈی کے بول لگانے کے ساتھ ساتھ نیٹو اجلاس سے ٹرمپ کی تصاویر لگا دیں۔ گویا ڈرامہ نہیں اچھی خاصی فلم بنادی۔ یوں وائٹ ہاوس نے سچ مچ باپ بنانے کی کوشش کر ڈالی ۔