سعودی عرب،80فیصد نشے کے عادی افراد 2024 میں بحالی کے منصوبوں پر عمل پیرا

جمعہ 27 جون 2025 14:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)سعودی عرب میں صح ورچوئل ہسپتال کے ریکوری کلینکس میں علاج کے منصوبوں سے گزرنے والے نشے کے مریضوں کی تعمیل کی شرح تقریبا 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے، استفادہ کرنے والوں کی کل تعداد گزشتہ سال تقریبا 2468 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میںکہاگیاکہ سعودی وزارت صحت کی طرف سے انکشاف کردہ اعداد و شمار کے مطابق صح ورچوئل ہسپتال نے پچھلے سال نشے سے متعلق 54,000 سے زیادہ علاج سے متعلق مشورے بھی حاصل کیے، یہ مشورے نشے کے مریضوں کی بازیابی کے عزم کے تحت تھے۔

یہ کلینکس نشے کے کلینک مریضوں کو "مکمل رازداری اور آسانی" کے ساتھ اپنے علاج کا سفر شروع کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ مریض کی تعمیل کی شرح بحالی کے عمل اور پائیداری میں علاج کے منصوبے کی تاثیر کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :