کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے، سپیکرقومی اسمبلی

جمعہ 27 جون 2025 16:04

کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے، اپوزیشن کے کسی رکن کا پروڈکشن آرڈر ایک گھنٹہ بھی تاخیر سے جاری نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سابق سپیکر اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 284 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف کرنے کا اختیار صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کر سکتا۔

پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر کی کرسی کی اصل طاقت ایوان کے ارکان ہیں، کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء میں ایک گھنٹہ بھی تاخیر نہیں ہوئی۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی۔ سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور بجٹ دستاویزات پھینکیں، اس دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایوان میں ضمنی مطالبات زر منظوری کیلئے پیش کئے۔