پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو روٹ پرمٹ آن لائن جاری

جمعہ 27 جون 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو پیپر لیس کرنے کی جانب اہم پیشرفت، روٹ پرمٹ آن لائن جاری ہونا شروع، روٹ پرمٹ پنجاب پورٹل ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روٹ پرمٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکے گا، روٹ پرمٹ کی فیس بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔پیپر لیس نظام کے اگلے مرحلے کی بھی تشکیل حتمی مراحل میں، چالان بھی عنقریب آن لائن جمع ہوں گے۔پی ٹی سی کے چالان ٹریفک پولیس کی طرز پر آن لائن جمع ہو سکیں گے، چالان کی رقم موقع پر موبائل ایپلیکیشن سے جمع کروائی جا سکے گی۔اس سے قبل چالان مینول طریقے سے نیشنل بینک میں جمع کروائے جاتے تھے۔