پشاور، ضلعی انتظامیہ چارسدہ کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

جمعہ 27 جون 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلاب الرٹ جاری کر دیا. ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کے اخراج کی مقدار 77,782 کیوسک تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی درجے کا سیلاب تصور کیا جا رہا ہے۔الائی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مام شہریوں سے اپیل ہے کہ دریا، ندی نالوں اور دیگر پانی کے خطرناک مقامات کی طرف غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں. سیلاب سے متاثرہ یا خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل کے مطابق نے کہا ہے کہ عوام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کریں،اپنی جان اور دوسروں کی حفاظت کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :