حضرو پارک میں ایک اڑھائی سالہ بچے کو نامعلوم مرد عورت نے اغوا کر لیا

جمعہ 27 جون 2025 17:17

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) حضرو پارک سے خاتون اور مرد نے اڑھائی سالہ بچہ اغواء کر لیا۔حضرو لنڈہ بازار یونین کے صدر اسرار خان نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا ڈھائی سالہ بھانجے اذہان ولد الیاس خان کو اس کا بڑا بھائی ثاقب دعا چوک حضرو کے پاس واقع اپنے گھر کے قریب پارک میں لیکر گیا جہاں ایک عورت اور ایک مرد آئے اور بچے کو کھیلتے ہوئے اٹھا لیا اور بھاگنے لگے جس پر میرے بڑے بھانجے ثاقب نے اپنے بھائی اذہان کو واپس لینے کیلئے ان کے پیچھے بھاگا تو انہوں نے اس کو مارا پیٹا اور مرد نے اٹھا کر پارک کی باڑ کے باہر پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ پر والدین اور خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور والدہ غشی کے دوروں کے بعد بے ہوش گئی۔ ورثاء نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں علم ہو تو ان فون نمبرز 03058511907، 03078625200 پر فوری مطلع کریں۔ حضرو پولیس نے والد کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :