امریکی صدرکے ایران سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید

واضح کردوں کہ نئے مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،ایرانی وزیرخارجہ

جمعہ 27 جون 2025 18:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ واضح کردوں کہ نئے مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی حملوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی ہے، مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی منصوبہ طے نہیں کیا گیا ہے۔