لاہور،شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنیوالی 2 خواتین ساتھی سمیت گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 19:50

لاہور،شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنیوالی 2 خواتین ساتھی سمیت گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمی بی بی اور عیشا رانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :