Live Updates

رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج

فائرنگ سے گلی میں موجود کتا بھی ہلاک ہوگیا، تحفظ فراہم کیا جائے، یوٹیوبر

جمعہ 27 جون 2025 20:20

رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات