حویلیاں پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے والانامزد ملزم گرفتارکرلیا

جمعہ 27 جون 2025 21:20

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) حویلیاں پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے والانامزد ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے نوجوان کاشف تنولی کو چار روز قبل بھرے بازار میں فائر کر کے زخمی کردیا تھا جو دو روز ایبٹ آباد کمپلیکس میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ تھانہ حویلیاں پولیس نے چھاپہ کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم سےمزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔