ژوب شہر میں چوری ڈکیتی کے واقعات پر پہلے کی نسبت سے اب مکمل قابو پالیا گیا

جمعہ 27 جون 2025 21:45

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) ایس ایچ او پولیس تھانہ ژوب شیخ ایوب مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب شہر میں چوری ڈکیتی کے واقعات پر پہلے کی نسبت سے اب مکمل قابو پالیا گیا ہے جبکہ چند واقعات پر شہریوں کی غیر زمہ داری اور لاپروائی کے باعث پیش آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقعات یوں پیش ہوتے ہیں۔

کہ اکثر گھر والے کہی غمِ شادی کے موقع پر اپنا گھر خالی چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔ جو کہ چور باآسانی سے گھر کاصفایا کرکے چلے جاتے ہیں۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کوچوں اور گھر کے سامنے اپنی گاڑی یا پھر موٹر سائیکل چھوڑ کر گھر چلے جاتے ہیں۔ اور گھر میں بیٹھ کر باتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جو کہ چور کو باآسانی موقع مل جاتا ہیں۔

(جاری ہے)

اور وہ موقع سے فائدہ اٹھا لیتا ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڑوب میں چوری ڈکیتی منشیات اور امن امان کو قائم رکھنے کے لئے ڑوب پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ اور مزید بھی کرے گی۔ اب شہریوں کو بھی چائیے کہ ڑوب پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ اور کہی جاتے ہوئے اپنے گھروں کو بالکل خالی نہ چھوڑیں۔ اور موٹرسائکلیں گھر کے سامنے کے بجائے اپنے گھر کے اندار باحفاظت کے ساتھ کھڑی کریں۔جس سے شہر میں چوری ڈکیتی پر مکمل قابو پایا جا سکے گا۔