سرسید یونیورسٹی میں ''ٹیلنٹ ایکس'' کا انعقاد، طلبہ کیلئے انٹرن شپ اور ملازمت کے نئے مواقع

سرسید یونیورسٹی صنعت و تعلیم کے درمیان خلا کو کم کرنے میں عملی کردار ادا کر رہی ہے۔ چانسلر اکبر علی خان

جمعہ 27 جون 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (SSUET) میں صنعتی شعبے کے اشتراک سے ''ٹیلنٹ ایکس'' کی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عملی میدان میں نلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے سنہری مواقع فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان کا کہنا تھا کہ ''ٹیلنٹ ایکس جیسے پروگراموں کے ذریعے سرسید یونیورسٹی صنعت و تعلیم کے درمیان خلا کو کم کرنے میں عملی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ اقدامات طلبہ کو گریجویشن کے بعد براہ راست انٹرن شپ، ملازمتوخ کی پیشکش اور انڈسٹری سے جڑنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ تقریب میں الیکٹرکل اینڈ کمپییوٹر انجینئرنگ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئر مین، ڈاکٹر کاشف شیخ، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے چیئر مین، پروفیسر ڈاکٹر مزمل اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملک کے ممتاز صنعتی اداروں اور کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور براہ راست طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تکنیکی اور تخلیقی سوچ کو سراہا۔ اس موقع پر متعدد کمپنیوں نے موقع پرہی انٹرن شپ لیٹرز اور شارٹ لسٹنگ کا عمل بھی مکمل کیا، جو طلبہ کے لیے اعتماد اور حوصلہ افزائی کا باعث بنا۔طلبہ کی جانب سے ایونٹ کو بے حد سراہا گیا اور انہوں نے ایسے مواقع فراہم کرنے پر جامعہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ انہیں عملی زندگی کے لیے بھی بہتر طور پر تیار کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :