
سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
جمعہ 27 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
امام ڈھیرئی میں 22 سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے تھے،جنہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ غالیگے کے علاقے میں سات افراد پھنسے ہوئے تھے، جہاں سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔مانیار میں بھی سات افراد کے پھنسنے کی اطلاع ملی۔پنجیگرام کے علاقے میں ایک شخص پھنس گیا جس کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔برہ باماخیلہ مٹہ میں بھی 20 سے زائد افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔پی ڈی ایم اے کے کنٹرول 1700 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا مزید برآں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچ گئی ہے جسکے تناظر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ چارسدہ اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اورتمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کوخصوصاً نشیبی اور حساس علاقوں میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دریائے کابل کے کنارے آبادیوں کو ممکنہ پانی کی سطح میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات، ریلیف کیمپوں میں خوراک، ادویات اور شیلٹر کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ عوام الناس کو غیر ضروری سفر اور خطرناک علاقوں میں گاڑیوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.