اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا چائنہ پل سے برسین تک دریائے سندھ کا دورہ، غیر قانونی نہانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 28 جون 2025 11:47

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوید اختر نے پولیس کے ہمراہ چائنہ پل سے برسین تک دریائے سندھ کا دورہ کیا تاکہ غیر قانونی نہانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی نہانے کی سرگرمی نہیں پائی گئی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے دریائے سندھ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ عوام الناس سے گذارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دریاﺅ یا خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :