Live Updates

ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرزکاغزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن کی سرگرمیاں روکنے کامطالبہ

ہیومینٹیرین فانڈیشن فلسطینیوں کی تذلیل کر رہی ہے اسے فی الفورختم کیاجانا چاہیے،بیان

ہفتہ 28 جون 2025 12:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز(ایم ایس ایف)نے غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن (جی ایچ ایف)کی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ فائونڈیشن کو اسرائیل اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ ایم ایس ایف اسے "بار بار قتل عام" کا ذمہ دارسمجھتی ہے اور زندگی کی کم سے کم ضروریات کے حصول کے لیے اس پر فلسطینیوں کی تذلیل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایم ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ جی ایچ ایف جس نے گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ کی حمایت اور فنڈنگ کے ساتھ کام شروع کیا تھا نے فلسطینیوں کی تذلیل کے لیے انہیں مجبور کیا ہے کہ وہ بھوک سے مرنے یا کم از کم ضروریات کے حصول کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا انتخاب کرے۔ اس فانڈیشن کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ایم ایس ایف نے کہا کہ خوراک کی تقسیم کے مراکز کا سفر کرنے والے 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 4,000 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات