جاپان، بھالو نے ایئرپورٹ پر پروازیں روک دیں

ایئر پورٹ کو بند کرنے کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں،حکام

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھالو نے جاپان میں ایک دن کے لیے ایئرپورٹ بند کروا دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاہ رنگ کا بھالو صبح سویرے شمالی جاپان کے یاماگاتا ایئرپورٹ پر نمودار ہوا تو فوری طور پر رن وے بند کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھالو کے ایئرپورٹ پر پہلی بار نمودار ہونے پر 4 پروازوں کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھالو دوپہر میں ایئرپورٹ پر دوبارہ نمودار ہوا اور رن وے پر چہل قدمی کرنے لگا جس کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے بھالو کا پیچھا کرنے کے لیے ایک کار کا استعمال کیا اور رن وے کو دوبارہ بند کر دیا۔یاماگاتا ایئرپورٹ کے اہلکار اکیرا ناگائی نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر پورٹ کو دوسری بار بند کرنے کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ بھالو کو پکڑنے کے لیے شکاریوں کو بلایا گیا اور بھالو کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایئرپورٹ کے ارد گرد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صورتحال کے پیشِ نظر رن وے کو رات 8 بجے تک بند رکھنے کا ارادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :