ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے سٹیشن 11 میں ریسکیورز کیلئے ریسکیو ٹریننگ تربیتی ورکشاپ

ہفتہ 28 جون 2025 14:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے سٹیشن انچارج کی جانب سے سٹیشن 11 میں ریسکیورز کیلئے ریسکیو ٹریننگ کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی زیر قیادت سٹیشن انچارج نے سٹیشن 11 میں ریسکیورز کوخصوصی ریسکیو کے حوالہ سے ٹریننگ دیدی گئی جس میں میڈیکل ٹیکنیشنز نے بھر پور حصہ لیا۔ ٹریننگ کا مقصد تمام ریسکیور کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ ہر قسم کی ایمرجنسی میں بہتر طریقہ سے اپنی خدمات فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :