چین اور لاطینی امریکہ یکجہتی اور تعاون کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے، سپیکر میکسیکن پارلیمنٹ

ہفتہ 28 جون 2025 15:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) میکسیکو  کی پارلیمنٹ کے سپیکر  سرجیو گوٹیریز لونا کی قیادت میں وفد نے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا  ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :