
ڈی جی نیب لاہور کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
ہفتہ 28 جون 2025 15:56
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق بحریہ کوزین نامی میگا سکینڈل کے شکار متاثرین کی درخواست پر ڈی جی نیب لاہور نے فوری طور پر سی سی پی او لاہور آفس سے مذکورہ سکینڈل میں نامزد ملزمان کیخلاف درج تمام ایف آئی آرز مزید کارروائی کیلئے نیب لاہور میں منگوا نے کے احکامات جاری کئے، علاوہ ازیں مرکزی ملزمان کیخلاف اخبارات میں اشتہار کے اجرا اور متاثرین کی سہولت کیلئے نیب ٹیم ڈھیرکی روانہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
متاثرین کی درخواست پر ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے بحریہ کوزین انتظامیہ کیخلاف شکایات کی تحقیقات کے آغاز کا حکم دیاہے۔کھلی کچہری میں شریک نیولاہور سٹی کے تمام متاثرین کی شکایات انفرادی طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے آئندہ ماہ کھلی کچہری سے قبل متاثرین کی شکایات پر عملی اقدامات کے آغاز اور مداوا نہ ہونیکی صورت میں سوسائٹی انتظامیہ کو متاثرین کے روبرو بٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے کہا کہ "آئندہ کسی متاثرہ شہری کو دادرسی کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ آفس چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی"۔ اسی طرح خیابانِ امین ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل متاثرین کے حوالہ سے چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب مرکزی ملزم اللہ دتہ ہیرا کے ایسے تمام متاثرین جنہوں نے انتظامیہ کو 50فیصد سے زائد ادائیگی کر رکھی ہے انہیں عنقریب ادا شدہ رقم کے تین گنا کے برابر ریکوری ممکن بنائے گا۔کھلی کچہری میں گرینڈایونیو ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین کی جانب سے ریکوری اور ریفنڈ میں تاخیر کی شکایات پر ڈی جی نیب لاہور نے ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کے حوالہ سے ہونیوالی پیش رفت پر جامع بریفنگ طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور مذکورہ سکینڈل میں فوری ریکوری کیلئے ملزمان کی ضبط شدہ جائیدایں ازخود فروخت کروا کر متاثرین کی مکمل ریکوری یقینی بنائے گا۔ڈی جی نیب لاہور نے الجلیل گارڈن انتظامیہ کیخلاف متاثرین کی جانب سے ری فنڈ میں مشکلات اور کیس کی تحقیقات میں ہونیوالی ابتک کی پیش رفت پر بریفنگ طلب کر لی۔ الرحمن گارڈن فیز-4 کے متاثرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکینڈل کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی تاہم عنقریب اہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے کھلی کچہری میں موجود متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے عوام سے دھوکہ دہی کے مرتکب عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کئے ہیں جن پر مِن و عن عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہے تاہم "عوام دوست نیب" کے ویژن کی ترویج کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.