کاہان کے ملحقہ علاقوں میں خسرے سے کئی افراد و بچے متاثر

ہفتہ 28 جون 2025 16:07

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) کوہلو کے تحصیل کاہان اور ملحقہ علاقوں میں خسرے سے کئی افراد اور بچے متاثر ہونے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے جنت علی ،سوریں کہور،ریٹی،سغرانی ،تکڑائو،نسائو کے ملحقہ علاقوں میں خسرے کی وباء پھیلانے سے کئی افراد اور بچے متاثر ہونے لگے ہیں گرم موسم کی وجہ سے وباء تیزی سے پھیلانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جنت علی کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لوگ متاثر ہورہے ہیں چونکہ موسم شدید گرم اور پانی صاف نہ ہونے سے لوگوں میں وباء پھیل رہا ہے جس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات نہیں کئے گئے تو مقامی لوگوں کی بڑی تعداد متاثر و اموات ہونے کا خدشہ ہے مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کوہلو و محکمہ پی پی ایچ آئی سے علاقے میں خسرے کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :