حسین ابن علی کی سیرت و کردار کی پیروی کی جائے ،مولانا ابو طالب طباطبائی

ہفتہ 28 جون 2025 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا کہ حسین ابن علیؓ کی سیرت و کردار کی پیروی میں انسانیت کیلئے فلاح اور کامیابی ہے کیونکہ آج جس ظلم و جبر اور بربریت کا مظاہرہ ہو رہا ہے اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے جسکی بڑی وجہ تعلیمات محمد و آل محمدﷺ اور خدا کے احکام سے دوری ہے ہمیں اسلام کے اچھے ٹھوس اور مثبت اصولوں کو اپنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اسلام دشمن قوتیں مسائل و مشکلات کھڑی کررہی ہیں ،ہمیں دین کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور تبلیغ دین کے ساتھ متحد اور متفق رہنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ یہی خدا کا پیغام ہے کہ بندگان خدا کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے اور کسی کو بھی تکلیف پہنچانے سے گریز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :