احمدیار، بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی اندھیر ے میں ڈوب گئی

واپڈا ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے بجلی کے بلوں کی ساڑھے تین کروڑ روپے عدم ادائیگی پر بجلی منقطع

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی اندھیر ے میں ڈوب گئی واپڈا ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے بجلی کے بلوں کی تقریباًً ساڑھے تین کروڑ روپے عدم ادائیگی پر بجلی کو منقطع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

شدید گرمی اور حبس میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو اضافی پریشانی کاسامناکرناپڑرہا ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے مطابق بجلی کی فوری بحالی کیلئے عملی کوشش کی جارہی ہے جلد ہی کنکشن بحال ہوجائے گا واضح رہے کہ تقریباًً تین ماہ قبل بھی ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید نے میونسپل کمیٹی کو پندرہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کروائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :