مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے کہاہے کہ مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین سے علاج ومعالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سید عثمان شاہ ودیگر اسٹاف بھی موجودتھا ۔

متعلقہ عنوان :