عارف والا ،کرنٹ لگنے سے 22 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) عارف والا میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گاؤں 143/EB میں 22 سالہ الیکٹریشن حمزہ علی سکنہ محلہ شمس آباد الیکٹرک پول پرچڑھ کر بجلی ٹھیک کرتے ہوئے ہاتھ ننگی تار سے چھو جانے پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے متوفی کی نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :