تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائی،4 جرائم پیشہ اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) تھانہ گلبرگ پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث 4 ملزمان کوغیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چارعدد پستول اورمتعدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں جودیگرجرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان میں میاں عاصم حسین، ثناء اللہ ، اسعماعیل اورعامرنوازشامل ہیں، ملزمان نےابتدائی تفتیش کے دوران غیرقانونی اسلحہ اوردیگرجرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نےان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔