ا*وہ جو پلز کھاتی ہو وہ کیا ہیں ٹک ٹاکر علینہ عامر کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 28 جون 2025 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) ٹک ٹاکر علینہ عامر کی ایک نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ مزاحیہ پیروڈی وہ جو پلز کھاتی ہو وہ کیا ہیں پر شاندار لپ سنک کرتی نظر آتی ہیں۔علینہ عامر نے کم وقت میں سوشل میڈیا پر نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے، ان کے ٹک ٹاک پر 12 لاکھ، جب کہ انسٹاگرام پر 7 لاکھ 85 ہزار فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاکر علینہ عامر نے سنو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک مزاحیہ پیروڈی پر لپ سنک کی۔علینہ عامر نے مزاحیہ پیروڈی وہ جو پلز کھاتی ہو وہ کیا ہیں پر لپ سنک کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں علینہ عامر کو نہایت عمدہ انداز میں لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور صارفین ان کی اس صلاحیت پر حیران ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کو جو بات حیران کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ مزاحیہ پیروڈی میں جملے نہایت تیزی سے ادا کیے گئے ہیں اور جس انداز سے ٹک ٹاکرز اس پر لپ سنک کر رہی ہیں، اس سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آواز ان ہی کی ہو۔خیال رہے کہ مزاحیہ پیروڈی میں استعمال ہونے والے ڈائیلاگز 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ہنسی تو پھنسی سے لیے گئے ہیں، جس میں پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔بعد ازاں فلم کے ایک سین میں سدھارتھ ملہوترا، پرینیتی چوپڑا کو دوائیاں کھاتے دیکھ کر ان سے سوالات کرتے ہیں، جنہیں موسیقی کے ساتھ جوڑ کر مزاحیہ پیروڈی تیار کی گئی ہے، جس پر ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز لپ سنک ویڈیوز بنارہے ہیں۔