خانیوال،ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ میں ایم او یو سائن، متعدد سرکاری سکولوں میں سائنس و کیموٹر لیب کی اپ گریڈیشن

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

خانیوال 28 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خانیوال،تلمبہ،میانچنوں،27دس آر اور 19۔نو آر کچا کھوہ کے گرلز و بوائز سرکاری سکولوں کی لیز اپ گریڈ ہونگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں لیبز اپ گریڈیشن کے ایم او یو پر سائن کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اور جہانگیر خان ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے دستخط کئے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ،سی ای او ایجوکیشن فیاض سندھو،ڈی ای او سکینڈری غلام مرتضی شاکر بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :