حکومت بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کو مذاکرات کیلئے بلاکر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے ، حاجی فدا احمد بلوچ

ہفتہ 28 جون 2025 19:55

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ ماڈل سکول سے شروع ہوا پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گیا گرینڈ الائنس کے مرکزی رہنماوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری ہے گا گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا اعلان اس دوران احتجاجی مظاہرے سے گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر حاجی فدا احمد بلوچ ملک مقبول احمد بلوچ محمد عالم ظہور احمد قدیر احمد محمد اعظم محمد جان اور دیگر کا خطاب نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج جائز مطالبات کے حق میں تھا مگر حکومت نے قائدین کو نہ مذاکرات کے بہانے بلا کر گرفتار کر لیا اور پھر بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی رہائی اور مطالبات کے حق میں احتجاج کیا کیا تو ان پر تشدد کرکے آنسو گیس کے شیلنگ کیا گیا حالانکہ ملازمیں اپنے جائز مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری اور رہنماوں کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور مرکز جو کال دے گا انشاللہ اس پر عملدرآمد کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے وزراء کے آسائش آرائش شاہ خرچیوں کے لیے فنڈز ھے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کے الاؤنس سے کٹوتی کرکے ملا،زمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے جائز مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہرقسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے انہون نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گرینڈ الائنس کے تمام رہنماؤں کو رہا کرکے تمام مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری کرے انہوں نے کہا کہ حکومت کے دھونس دھمکیوں سے ملازمین اپنے جائز حقوق اور مطالبات سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے ملازمین ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔