)صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، میر سلیم کھوسہ

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

1کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مالی سال 25-2024 نئے مالی سال 26-2025 اور مون سون بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ زوم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر روڈز اور بلڈنگز سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی انجینئرز آفیسران کے علاہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے اجلاس کو مالی سال 25-2024 کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور نئے مالی سال 26-2025 کے حوالے سے جامعہ پلاننگ اور مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ کہا کہ جس طرح مالی سال 25-2024 میں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے تقریبا نوے فیصد اپنے ترقیاتی منصوبوں مکمل کرنے میں کامیاب کئے اسی طرح نئے مالی سال میں بھی ہماری اولین کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل کر سکیں اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے اور جتنی بھی جاری اسیکمات ہیں،چاہیے وہ روڈ سیکٹر کے ہوں یا بلڈنگ سیکٹر کے ان کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انھیں بھی حل کریں تاکہ ترقی کے اس عمل میں مذید تیزی لائی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور انکی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے ترقیاتی فنڈز کے نوے فیصد کو خرچ کیا اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی سربراہی میں نئے مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کو مقررہ ہدف تک استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سال روڈ کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کے منصوبوں کو خاص توجہ دی جائے اور اس حوالے سے جو بھی تیکنیکی مسائل بلڈنگ سیکٹر کے ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر حل کریں تاکہ بلڈنگ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں تیزی لائی جائے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث تمام ضلعی انجینئرز آفیسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے عملے اور دستیاب مشنری کے ساتھ الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کوئی بڑا نقصان نا ہو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :