راولپنڈی، سی پی او سید کا 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ ،جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ

مولانا اشرف علی سے ملاقات، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات بارے بات چیت …بہترین سیکورٹی انتظامات ،امن و امان کے قیام کیلئے پر عزم ہے، خالد ہمدانی

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کا 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن میں مولانا اشرف علی سے ملاقات کی، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء و اکابرین کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس بہترین سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے لیے پر عزم ہے۔