پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے 5 موٹر سائیکل برآمد کر لیے

ہفتہ 28 جون 2025 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) تھانہ کڑانہ پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے 5 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ کڑانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان بابر اور نواز سے چوری کیے جانے والے 5 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان بابر اور نواز بغیر پارکنگ اور لا وارث کھڑے کئے گئے موٹر سائیکل چراتے تھے اور دیگر علاقوں میں جا کر فروخت کردیتے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :