پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش سے 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے ، ترجمان ریسکیو

ہفتہ 28 جون 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش سے 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق فیصل آباد، روشن والی جھل سمندری روڈ پر کانوں سے بنی چھت گرنے سے 4 سالہ ام ہانیہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ کوٹھی جھنڈا سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

گوجرنوالہ، سید نگر گاؤں وزیر آباد میں چھت گرنے سے 55 سالہ محمد سیف بھی جاں بحق ہو گیا۔مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں چھت گرنے سے 3 ،شیخوپورہ ،آرے والا بازار اور صفدر آباد میں بھی 3،حافظ آباد، چک چٹھہ میں بارش کی وجہ سے اینٹیں گرنے سے ایک ،جبکہ ٹھٹھہ بھوم گاؤں میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔علاوہ ازیں اوکاڑہ،منصور آباد میں بارش کے باعث پرانی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا