لورالائی شہر میں درجنوں پیشہ ور بھکاری عوام کے لیے دردِ سر بن گئے

ہفتہ 28 جون 2025 21:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)لورالائی شہر میں دوسرے صوبوں و اضلاع سے آئے درجنوں پیشہ ور بھکاریوں نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے بازار، سبزی منڈی، شاپنگ سینٹر وں اور شہر کے ہوٹلوں میں ان بھکاریوں کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے، جو ہر آنے جانے والے شخص سے اصرار اور زبردستی کے ساتھ بھیک مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

لورالائی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہیں اور بعض اوقات گدہ گر اللہ اور رسول کا واسطہ بھی دیتے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کو بطور ہمدردی کا ہتھیار استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگوں سے پیسے بٹورے جا سکیں۔ کئی افراد نے شکایت کی ہے کہ ان بھکاریوں کے رویے میں سختی اور بدتمیزی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لیے باعثِ اذیت ہے لورالائی کے عوامی حلقوں نے لورالائی انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے پر تاحال کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ لورالائی کے شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ ضلع لورالائی انتظامیہ اور تحصیل میختر انتظامیہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ لورالائی شہر میں عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔