حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی

چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 جولائی 2025 14:19

حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء ) حکومت نے 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح چینی بھی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم چینی حکومت خود امپورٹ کرے گی، اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں چینی کی درآمد سے متعلق فیصلہ کیا گیا جب کہ چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ ٹن گندم کی امپورٹ کرنے کےلیے نجی شعبے کو پرمٹ جاری کردیا گیا ہے، گندم کی در آمد پر ڈیوٹیز کا اطلاق نہیں ہوگا، ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ گندم بحران سے بچنے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے حکومت نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے امپورٹ پرمٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں مدد ملے گی اور درآمد گندم کے ایک اور بحران سے بچنے میں بھی معاون ثابت ہوگی، اسی مقصد کے تحت دوسرے مرحلے میں مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا منصوبہ ہے، مجموعی طور پر 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس امپورٹ کے ساتھ ہی پاکستان 5 سال بعد گندم کا درآمدی ملک بن جائے گا۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں بلکہ صرف قیمتوں میں توازن برقرار رکھنےکےلیےچینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے۔