
الائیڈ بینک اورقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان ایم اویوپردستخط،معاہدے کے تحت بینک قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ملازمین کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا
ہفتہ 28 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
یہ سکیم ان ملازمین کے لیے تیار کی گئی ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع برانچ کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں۔ اب یہ ملازمین نہایت سہل، شفاف اور فوری عمل کے تحت قرض کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
قرض کی یہ سہولت ذاتی گھر کی تعمیر، خریداری، مرمت، گاڑی کی خرید، اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے دستیاب ہوگی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پورے عمل میں کسی قسم کی سروس فیس یا پراسیسنگ چارجز نہیں لیے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ یہ معاہدہ ایک عام مالی سہولت سے بڑھ کر ہے۔ یہ ہمارے ان محنتی ملازمین کے خوابوں کی تعبیر ہے جو کئی دہائیوں سے اپنی بھرپور لگن سے قومی ادارے کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ صرف ایک کام کی جگہ نہ ہو بلکہ ایک فلاحی و ترقی پسند ادارے کی عملی مثال ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ملازم خود کو باوقار، محفوظ اور بااختیار سمجھے،یہ اقدام ہمارے اس وژن کی عملی جھلک ہے جس میں انسان کو مرکزِ نگاہ رکھا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید فلاحی اقدامات کریں گے۔بینک کے نمائندگان نے اس موقع اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی جیسے اعلیٰ ادارے کے ساتھ یہ اشتراک بینک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بینک مستقبل میں بھی اس طرح کی سکیموں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔یہ صرف قرض کا معاہدہ نہیں بلکہ ایک ادارہ جاتی تعلق کی بنیاد ہے جو اعتماد، فلاح اور ترقی پر قائم ہے۔مفاہمتی یادداشت پر بینک حکام اورمحمد فاروق ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے دستخط کئے ۔ تقریب میں شریک قومی اسمبلی و سینیٹ کے ملازمین نے اس اقدام کو ایک انقلابی اور دیرپا اثرات رکھنے والا قدم قرار دیا۔ یہ سکیم ہماری زندگیوں میں آسانی، وقار اور سکون لائے گی۔ ہمیں اب اپنے ذاتی گھر یا گاڑی کی خواہش کے لیے مہنگے قرضوں یا پیچیدہ طریقہ کار سے نہیں گزرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے واقعی ملازمین کے دل جیت لیے ہیں اور ان کی قیادت میں ادارہ ایک مثالی فلاحی ماڈل بن چکا ہے۔سپیکر نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ ادارہ جاتی فلاح کا آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں ملازمین کی دیگر ضروریات جیسے تعلیمی وظائف، صحت کی سہولیات، بچوں کی فیس سکیم اور ریٹائرمنٹ بینیفٹس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ محض قانون سازی کا مرکز نہ ہو بلکہ ایک ایسا ادارہ ہو جہاں ہر فرد کی فلاح اور ترقی یقینی ہواور یہی ہماری اصل کامیابی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.