qمحرم الحرام، انجمن تبلیغ قرآن وسنت جلسوں کا شیڈول جاری

vشہدائے اسلام کانفرنس کے 9 جلسے منعقد ہونگے،مولانا حسین مدنی

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں 9 روزہ شہدائے اسلام کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا ہے انجمن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے تمام پروگرامات کی حتمی منظورہ دے دی ہے جس کے مطابق پہلا جلسہ 2 محرم الحرام جامع مسجد چمن والی شیخ آباد، 3 محرم الحرام جامع مسجد صدیق اکبر رض اخون آباد نمبر 3، 4 محرم الحرام جامع مسجد نوشو بابا فردوس چوک، 5 محرم الحرام چوک کبھی محلہ اندرون لاہوری گیٹ, 6 محرم الحرام جامع مسجد پھوڑگراں چوک ناصر خان،7 محرم الحرام جامع مسجد قاسم علی خان قصہ خوانی، 8 محرم الحرام جامع مسجد ہشتنگری چوک، 9 محرم الحرام جامع مسجد مدنی نمک منڈی اور 10 محرم الحرام آخری جلسہ چوک فاروق اعظم رض کوہاٹی گیٹ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس سے پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے جید علمائ کرام خصوصی خطاب فرمائیں گے۔