محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجالسِ عزا کے دوران سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان مستعدی سے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں، ترجمان سیالکوٹ پولیس

اتوار 29 جون 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجالسِ عزاء کے دوران سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان مستعدی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام د ےرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی قیادت میں سیالکوٹ پولیس محرم الحرام کے دوران عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم اور متحرک ہے۔