Live Updates

ْشام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ باقی رکھنے کی شرط

اتوار 29 جون 2025 11:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کا جولان کی پہاڑیوں میں موجود رہنا، شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ایک بنیادی شرط ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام کی جانب سے جولان پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیے بغیر، شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل کو شام کے ساتھ امن یا معمول کے تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا، جبکہ جولان ہماری خود مختاری میں رہے، تو یہ اسرائیلیوں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :