حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی

وہ گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کر رہی تھیں

اتوار 29 جون 2025 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

(جاری ہے)

حرا مانی اپنی جاندار اداکاری اور زندہ دل شخصیت کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، ڈرامہ پریت نہ کریو کوئی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرا مانی ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں حرا مانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کر رہی تھیں، ویڈیو میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اور خود کو فلمبند کر رہی ہیں، لیکن دورانِ رقص ان کی شرٹ کچھ لمحوں کے لیے اوپر اٹھ گئی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے وارڈروب میلفنکشن قرار دے دیا۔