
پاکپتن میں 6 روز میں 20 نومولود جاں بحق، ابتدائی انکوائری میں ڈاکٹرز اور نرسز کو کلین چٹ دیدی گئی
کمشنر ساہیوال نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی
ساجد علی
اتوار 29 جون 2025
12:19

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں 6 روز میں 20 نومولود جان کی بازی ہار گئے، بچوں کی اموات 16 سے 22 جون کے درمیان ہوئیں، ورثاء نے الزام عائد کیا کہ بچوں کی اموات آکسیجن سلنڈرز کی کمی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی نااہلی کے باعث ہوئی، تاہم ابتدائی انکوائری میں ڈاکٹرز اور نرسز کو کلین چٹ دیتے ہوئے عملے کی تربیت کی سفارش کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا، کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور غفلت کے باعث 20 بچوں کی اموات کی گزشتہ روز نشاندہی ہوئی جس پر میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا
-
بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
-
کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
-
ملائیشیا کتابوں پر پابندیاں کیوں لگا رہا ہے؟
-
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
-
منقسم جرمنی کا دوبارہ اتحاد: پانچ حقائق
-
طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.