Live Updates

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا‘ ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن

اتوار 29 جون 2025 12:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات