شمالی کوریا کے ساتھ معاملات درست کرلوں گا،ٹرمپ

کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 جون 2025 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات درست کرلیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی جانب سے شمالی کورین لیڈر کو خط بھیجا گیا ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کا براہ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹرمپ کی پچھلی معیاد میں 2017 سے 2021 کے دوران شمالی کورین رہنما اور ٹرمپ کے در میان 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ متعدد خطوط کا بھی تبادلہ ہوا ہے جس کو ٹرمپ نے بہتر قرار دیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں اعتراف کرچکے ہیں کے شمالی کوریا ایک ایٹمی قوت ہے، وائٹ ہاوس کی جانب سی11 جون کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔