وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

اتوار 29 جون 2025 14:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) صدر واہ پولیس نے وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ اتوار کو راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک مسروقہ رکشہ، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور سپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز فروخت کر کے جو رقم حاصل کی اس میں سے چھ ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے جو وہ وارداتوں کے دوران استعمال کرتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :